کوٹ مبارک:میلہ پیرعادل،افتتاحی تقریب ،دربارپر چراغاں،آتش بازی اور چادر تبدیل کی گئی

کوٹ مبارک،باغی ٹی وی(امداداللہ تھہیم)ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور، زندہ پیر میلہ کے بعد پیر عادل میلہ کا آغاز کر دیا گیا ہے،

میلہ کی افتتاحی تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات کیساتھ ڈی ایس پی صدر، ایس ایچ او تھانہ شاہ صدردین نے بھی شرکت کی۔

پیر عادل میلہ ہمیشہ سیدنادر امام شاہ کی نگرانی میں منعقد ہوتا ہے، دربار پر حاضری، جھل(چادر) کی تبدیلی اور دعائیں مانگی گئی۔دربار کے گنبدوں پربرقی لائٹوں سے چراغاں کیا گیا ۔

اس موقع پر آتش بازی بھی کی گئی ڈھول اور بین باجے اور ثقافتی جھمرکا اہتمام بھی کیا گیا، ملک میں امن وامان کیلئے دعائیں کی گئیں ۔

اسبار پیر عادل کا میلہ رمضان مبارک کی وجہ سے تاخیر سے منعقد ہوا۔فصل کٹنے کے بعد سابق چیئرمین نادر امام شاہ میلہ کے انتظامی امور سنبھالتے ہوئے میلہ کا آغاز کیا

سید غیاث الدین المعروف پیر عادل میلہ جمعرات تک جاری رہے گا ،ملک بھر سے لوگ منت نیاز اور زیارت کیلئے آتے ہیں ۔زیارت پر آنے والے لوگ نیاز بانٹتے ہیں جھل یعنی چادریں بھی دربار پر چڑھاتے ہیں ۔

میلہ میں جھولے، مٹھائی ،کھلونے ہر قسم کی دکانیں لگی ہوئی ہیں ۔میلہ میں بوڑھے ،نوجوان بچے شرکت کرتے ہیں خریداری کھلونوں کی خریداری بچے شوق سے کرتے ہیں ۔میلہ میں کبڈی بھی کھیلی جاتی ہے،اس کے علاوہ ملک بھر سے پہلوان دیسی کشتیاں لڑنے کیلئے آتے ہیں

اس موقع پر منتظم میلہ سید نادرامام کاظمی نے کہا کہ میلہ لگانے کا مقصد ثقافتی ورثہ کو قائم رکھنا اور اپنی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے

ضلعی پولیس ڈیرہ غازی خان کی طرف سے سیکورٹی کے بھی اہم انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی قسم کی ہلڑ بازی اور کسی نا خوش گوار واقعہ سے بچا جا سکے ۔

Leave a reply