اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے، جاں بحق افراد کی شناخت 15 سالہ صائم، 17 سالہ اسد، 3 سالہ سیاب اور 8 سالہ افشاں کے نام سے ہوئی ہے۔اندوہناک حادثے میں ایک خاتون شدید زخمی بھی ہوئیں جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی خاتون اور لاشوں کو اسپتل کردیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون نورین بی بی کی حالت تشویشناک ہے جبکہ تمام افراد چورہ شریف جارہے تھے۔

- Home
- پاکستان
- اسلام آباد
- اٹک، اندوہناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ایک زخمی







