سرگودھا(باغی ٹی وی رپورٹ)3 مئی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر صحافیوں کے حقوق کے حوالے سے نعرے بازی کی گئی ،

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پروفیشنل یونین اف جرنلسٹ ملک اصغر ۔ایم ایس ڈاکٹر مشتاق بشیر ۔صدر عمران گورائیہ ۔سئنیر نائب صدر شیخ زاہد مقبول ، جنرل سیکرٹری پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ ملک فضل جنجوعہ، پریس کلب کے سابق صدر عبدالحنان چوہدری ،سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب سئنیر صحافی شاہین فاروقی ، سئنیر صحافی اسجد چوہدری ، سئنیر صحافی ثاقب الماس ، شاہنواز جالپ سیکرٹری اطلاعات پروفیشنل یونین علی رضا ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ ، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر نئیر عباس،ملک رضوان گل ،محمد ظہیر خان ،کاشف اکرم اعوان،رانا رشد ،کاشف دیوانہ ،ے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادی صحافت کا آج عالمی دن ہے تاہم یہ دن پاکستان میں آزادی صحافت پر سوالیہ نشان ہے، پاکستان میں آمریت ہو یا جمہوریت، آزادی صحافت ہر دور میں خواب ہی رہی ہے، گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران صحافی 70 سے زائد دہشتگرد حملوں کی زد میں آئے جبکہ 170 کے قریب فرض کی ادائیگی کے دوران مختلف واقعات میں جان سے چلے گئے ہیں۔

پاکستان میں دباؤ دھونس اور دھمکیاں جھیلتے صحافی ہر لمحہ جان لیوا خطرات میں ہی گھرے نہیں رہتے ہیں بلکہ اکثر مار بھی دیئے جاتے ہیں، ان ہی وجوہات کی بنا پر پاکستان صحافت کیلئے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اظہار کی آزادی جمہوریت کی بنیاد، شہری حقوق کا تحفظ اور معاشرے میں سچائی کی پکار ہے۔ ملک کے بااثر طبقوں کی طرف سے صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، صحافیوں کو متحد ہو کر چلنے کی ضرورت ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافتی ادارے اور حکومت صحافیوں کو ان کے جائز حقوق دیں۔

Shares: