خیبر پختونخوا ،پنجاب میں بلوچستان کے گورنر کون ہونگے ؟ وفاقی حکومت نے فیصلہ کر لیا

0
135

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو خیل کو گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے نئے گورنرز کی تقرری کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وفاقی حکومت اور پیپلزپارٹی نے معاہدے کے تحت پنجاب میں سردار سلیم حیدر، خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو خیل کو گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گورنرز کی تعنیاتی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے پھر اپنے امیدوار تبدیل کرلیے۔بلاول بھٹو زرداری ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تو شہباز شریف نے اُن کا استقبال کیا اور ظہرانہ بھی دیا۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی جبکہ گورنرز کی تقرری پر بھی مشاورت کی۔بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے مختلف نام تجویز کیے جن میں سے 2 صوبوں میں پیش کیے گئے ناموں کی وزیراعظم نے منظوری دی۔

Leave a reply