ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)افسران کی مبینہ آشیرباد،قصابوں نے مہنگائی کی چھریاں عوام پر چلادیں،بڑا گوشت 9 سو روپے میں فروخت ہونے لگا،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ منظرسے غائب،عوام کا حکام بالا سے نوٹس لینے کامطالبہ
تفصیل کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر ننکانہ صاحب شہر میں اس وقت قصابوں نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے ,ننکانہ صاحب شہر اور اس کے گردونواح دھور کوٹ ,کوٹ لہنا داس,کوٹ سنت رام سمیت دیگر علاقوں میں بڑے گوشت کا کام کرنے والے قصاب اس وقت بڑا گوشت 9 نوسوروپے میں فروخت کر رہے ہیں جبکہ بڑے گوشت کا سرکاری ریٹ سات سو روپے مقرر کیا گیا ہے ,
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سرکاری ریٹ پر گوشت کو فروخت کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ,شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب , صوبائی محتسب پنجاب ,کمشنر لاہور ڈویژن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں موجود قصابوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاۓ اور شہریوں کو سرکاری ریٹ کے مطابق بڑا گوشت فراہم کیا جاۓ،








