ناسا کا چاند پر ایڈوانس "ریلوے” سسٹم بنانے کا منصوبہ
واشنگٹن: امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے چاند پر ایڈوانس "ریلوے” بنانے اور انسانوں اور سامان کو مریخ پر منتقل کرنے کے منصوبے کیلئے فنڈنگ شروع کر دی ۔
باغی ٹی وی:عالمی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں ناسا کے ہیڈ کوارٹر میں ایجنسی کے خصوصی نمائندے اور ناسا اینویٹیو ایڈوانس کانسیپٹس (این آئی اے سی) پروگرام کے ایگزیکٹو جان نیلسن نے کہا کہ
ناسا ایسے منصوبوں پر کام کرے گا جو سائنس فکشن جیسے تصورات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ وہ جلد ہی عمل میں لائے جائیں گے لیکن یہ ممکن ہے کہ کسی دن مستقبل میں یہ حقیقت کا روپ دھار لیں ان منصوبوں میں چاند پر جدید ریلوے کا نظام، مائع پر مبنی دوربین اور انسانوں اور سامان کو مریخ تک لے جانے کے لئے ٹرانزٹ سسٹم شامل ہیں یہ ان منصوبوں میں سے ہیں جن پر ناسا کا این آئی اے سی پروگرام تحقیق جاری رکھنے کے لئے فنڈز وصول کررہا ہے۔
جان نیلسن نے کہا کہ کل چھ منصوبے ہیں جن میں سے ہر ایک این آئی اے سی کے ابتدائی مرحلے سے گزرچکا ہے اب دوسرے مرحلے میں یہ منصوبے مزید تحقیق کے لئے اگلے دو سال تک 600,000 ڈالرز جمع کریں گے، ہمارا این اآئی اے سی عملہ کچھ نہ کچھ حیران کن اور حوصلہ افزا آئیڈیا متعارف کراتا رہتا ہے اور یہ منصوبے یقینی طور پر ناسا کو مستقبل میں ممکنات کے بارے میں سوچنے پر مجبور کرتے ہیں ۔