مزید دیکھیں

مقبول

پرویز الہیٰ پر پنجاب میں 32 مقدمات درج، پولیس رپورٹ

لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب...

خیرپور: ٹائر پھٹنے سے رکشہ درخت سے جا ٹکرایا، 35 سالہ شخص جاں بحق

اوچ شریف ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) حاصل پور...

تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں، 186 افراد لاپتا

تارکین وطن کو لے جانے والی چار کشتیاں جبوتی...

سیالکوٹ:گھوئنیکی لائنز کلب کا سستا رمضان بازار، مستحقین کے لیے خصوصی پیکج

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) گھوئنیکی لائنز کلب انسانیت...

پیرس میں چینی صدر کی فرانسیسی ہم منصب او ر یورپی کمیشن کی صدر سے ملاقات

پیرس: چین کے صدر شی جن پنگ نے پیرس میں اپنے ہم منصب ایمانوئیل میکرون نے پُرتپاک استقبال کیا۔
ر
باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صدر 5 سال بعد یورپی ممالک کے دورے پر فرانس پہنچے ہیں جہاں انھوں نے فرانسیسی ہم منصب کے علاوہ یورپی کمیشن کی صدر وون ڈیر لیین کے ساتھ بھی ملاقات کی، پیرس کے ایلیسی پیلس میں اس سہ فریقی ملاقات میں تعلقات کے مزید استحکام، ترقی اور طویل المدتی شراکت داری کے امکانات اور اس حوالےسے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حماس کے مطالبات تسلیم کرنا اسرائیلی ریاست کے لیے ایک بدترین شکست ہوگی،نیتن یاہو

تینوں رہنماؤں نے اتفاق رائے اور ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا، چین کی یورپی ممالک سے اس قربت کو دنیا کی ہنگامہ خیزی اور تبدیلی کے نئے دور کی ابتدا قرار دیا جا رہا ہے،فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے چین پر یوکرین جنگ کے تناظر میں روس کے ساتھ تجارت میں منصفانہ عالمی تجارتی قوانین کی پاسداری پر بھی دباؤ ڈالا، چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چاہے تجزیہ کار چینی پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کی توقع نہ کریں لیکن چین، یوکرین میں امن قائم ہوتا دیکھنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ 2019 کے بعد شی جن پنگ یورپ کے پہلے دورے میں فرانس کے بعد سربیا اور ہنگری بھی جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین متوقع