06 مئی کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1810ء سر ڈانلڈ فریل میکلوڈ، برطانوی پنجاب کے لیفٹیننٹ گورنر تھے۔ میکلوڈ کا شمار جامعہ پنجاب (دی لاہور اورینٹل یونیورسٹی) کے بانیان میں کیا جاتا ہے۔ میکلوڈ گنج اور میکلوڈ روڈ کا نام سر ڈانلڈ فریل میکلوڈ کی یاد میں رکھا گیا تھا۔ (وفات: 1872ء)

1856ء سگمنڈ فرائڈ، آسٹریائی سائنسی مصنف جس نے تحلیل نفسی یا سائیکو اینالسس کا طریقہ علاج تخلیق کیا۔ اس نے ثابت کیا کہ قابل تشخیص بیماری کو قدیم ترین طریقے یعنی گفتگو سے قابلِ علاج بنایا جا سکتا ہے، دواؤں، جادو ٹونے ، جھاڑ پھونک ، سرجری یا خوراک کی تبدیلی سے نہیں، بلکہ ہمدرد معالج مریض سے گفتگو کرکے مسئلہ حل کر سکتا ہے۔ (وفات: 1939ء)

1861ء موتی لال نہرو، ہندوستانی وکیل اور انڈین نیشنل کارکن کے سرکردہ لیڈر اور تحریک آزادی ہند کے متحرک کارکن، بھارت کے پہلے وزیرِ اعظم جواہر لعل نہرو کے والد ہیں۔ (وفات: 1931ء)

1868ء نکولے الگزینڈرووچ رومانوو المعروف نکولس ثانی، سلطنت روس کے آخری فیلڈ مارشل اور شہنشاہ (1 نومبر 1894ء تا 15 مارچ 1917ء) تھے۔ جنہیں وفات سزائے موت بذریعہ گولیوں کی بوچھاڑ دی گئی۔ (وفات: 1918ء)

1871ء وکتور گرینیارد، نوبل انعام (1912ء) یافتہ فرانسیسی کیمیا دان اور استاد جامعہ، گرگنارڈ ری ایجنٹ کی تخلیق پر انہیں یہ انعام ان کے ہم وطن سائنس دان پول سانچیر کے ساتھ مشترکہ طور پر دیا گیا۔ (وفات: 1935ء)

1904ء ہیری مارٹنسن، نوبل انعام (1974ء) یافتہ سویڈش نلکھاری و شاعر (وفات: 1978ء)

1918ء زاید بن سلطان آل نہیان، ابوظبی کے امیر۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی تشکیل دینے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ وہ متحدہ عرب امارات کے پہلے صدر (2 دسمبر 1971ء تا 2 نومبر 2004ء) بھی رہے۔ (وفات: 2004ء)

1929ء پاول لیوٹربر، نوبل انعام (2003ء) یافتہ امریکی کیمیاء دان، طبیعیات دان اور استاد جامعہ (وفات: 2007ء)

1961ء جارج تموتھی کلونی، امریکی فلم اداکار

1965ء اساوَری جوشی، بھارتی فلمی اداکارہ

1986ء شہانہ گوسوامی، بھارتی فلمی اداکارہ

Shares: