ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت برقراررہے گی
0
150
Weather

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہےخیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، آزاد کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پربھی بارش ہونے کاامکان ہے،اسلام آباد اور گر د و نواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ مری،گلیات اورگردونواح میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے، مستونگ،زیارت، قلعہ عبداللہ اورقلعہ سیف اللہ میں بارش ہونے کی توقع ہے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، قلات، موسیٰ خیل اورژوب میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، کرم،باجوڑ، مہمند، خیبر، سوات،چترال، دیراورکوہاٹ میں بھی بارش ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت برقراررہے گی، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، آج کراچی کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،د ن کے اوقات میں گرمی کی شدت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہو گی، اس وقت مغربی سمت سے 11کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں، کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

پولیس حراست میں موجود وکلاء رہا کیے جائیں، اعظم نذیر تارڑ

قبل ازیں پی ڈی ایم اے نے رواں ہفتے پنجاب میں ہیٹ ویو،طوفانی بارشوں اورکا الرٹ جاری کر دیا ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے،اس دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ 10 تا 11 مئی جنوبی پنجاب میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ضلعی انتظامیہ کو اس موسمی صورتٍ حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق طوفان سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام کو محتاط رہنا ہو گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کا 56واں اجلاس کل راولپنڈی میں منعقد ہوگی

دوسری جانب اپریل 2024 میں مجموعی طور پر 59عشاریہ تین صفر ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس سے پہلے اپریل 1983 میں55 اعشاریہ آٹھ صفر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی، محکمہ موسمیات کی جانب سے اپریل کا ریویو جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ پانچ سو بیس ملی میٹر بارش مالم جبہ میں ہوئی، ایک روز میں سب سے زیادہ اکیانوے ملی میٹر بارش دیر اور مالم جبہ میں ریکارڈ کی گئی۔اپریل میں اوسط درجہ حرارت معمول سے صفر اعشاریہ آٹھ سات سینٹی گریڈ کم رہا ملک کا اوسط درجہ حرارت چوبیس اعشاریہ پانچ چار کے بجائے ستائیس اعشاریہ چھ سات سینٹی گریڈ رہا۔

قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کل 9 مئی کو پاکستان کا دورہ …

Leave a reply