پاکستان تحریک انصاف نے معافی کا مطالبہ مسترد کر دیا

0
99
pti

پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ’ڈی جی آئی ایس پی آر کی حالیہ پریس کانفرنس غیرآئینی، غیرقانونی، اختیارات سے تجاوز اور تضادات کا مجموعہ اور افواجِ پاکستان کی ساکھ اور آئینی کردار کے لیے نہایت منفی اثرات کی حامل ہے۔‘پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فوج کی طرف سے معافی کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق ’ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کروڑوں پاکستانیوں کی نمائندہ سیاسی جماعت کو ’انتشاری گروہ‘ قرار دے کر ’معافی‘ کا مطالبہ بھی متفقہ طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔‘
پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق ’پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کی جانب سے 9 مئی کے فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور کروڑوں پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت کے خلاف ریاستی وسائل سے برپا کیا گیا جھوٹا، زہریلا، گمراہ کن اور بے بنیاد پراپیگنڈہ مسترد کرتی ہے۔‘اعلامیے کے مطابق ’پی ٹی آئی نے تسلسل سے 9 مئی کے فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کی اور جلاؤ گھیراؤ، نہتے شہریوں کے بہیمانہ قتل سمیت پرتشدد واقعات کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے اعلیٰ سطح عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔‘

Leave a reply