آئی ایچ ایف کی نئی ریکنگ جاری،پاکستان کی ایک درجہ تنزلی

پاکستانی ٹیم ریکنگ میں 15ویں سے 16 ویں نمبر پر آگئی
0
112

برن:انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف ) نے نئی رینکنگ جاری کر دی۔

باغی ٹی وی : عالمی رینکنگ میں ہالینڈ پہلے، بیلجیم دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے، اذلان شاہ کپ کا فائنل ہارنے کے بعد پاکستان کی ایک درجہ تنزلی، پاکستانی ٹیم ریکنگ میں 15ویں سے 16 ویں نمبر پر آگئی،دوسری جانب اذلان شاہ ہاکی کپ جیتنے پر جاپان عالمی رینکنگ میں 16ویں سے 15 ویں پوزیشن پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جاپان نے پاکستان کو اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں شکست دیتے ہوئے ٹرافی جیت لی، جاپان نے پاکستان کے خلاف 5 میں سے 4 گول داغے جبکہ پاکستان 5 پینلٹی شاٹس میں سے صرف ایک ہی گول کر سکا اور جاپانی کیپر نے اپنی ٹیم کو بھاری مارجن سے جیت دلوائی، پاکستان پول راؤنڈ میں ناقابل شکست رہا پورے ایونٹ میں ٹیم نے تین میچ میں کامیابی اور دو ڈرا کرتے ہوئے تیرہ سال بعد فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا،فائنل میں جاپان کے ہاتھوں پنالٹی شوٹ پر شکست کے بعد پاکستان نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

وہاڑی میں سینکڑوں لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کا بڑا جنسی اسکینڈل

دوسری جانب اذلان شاہ ہاکی کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد قومی ہاکی ٹیم ملائیشیا سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئی۔ قومی ٹیم آج وزیر اعظم سے بھی ملاقات کرے گی،قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشل قومی ائیر لائن سے آج شام لاہور پہنچے گے،لاہور پہنچنے کے فوری بعد قومی ہاکی ٹیم وزیر اعظم شہبازشریف سے ملاقات کرےگی۔

سورج پر ہونے والے طاقتور دھماکوں کی تصاویر جاری

Leave a reply