قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کر لیں۔ڈبلن میں ہونیوالے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہین شاہ نے آئرلینڈ کیخلاف 3 وکٹیں لے کر یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔ قومی فاسٹ بولر نے 145 میچز میں 300 وکٹیں مکمل کیں۔شاہین شاہ آفریدی ون ڈے میں 104 وکٹیں، ٹی ٹوئنٹی میں 84 اور ٹیسٹ میچوں میں 113 وکٹیں لے چکے ہیں۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئر لینڈ کے خلاف میچ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ بابر اعظم سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتانی کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔بابر اعظم نے 77ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دیے۔
اب وہ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتانی کرنے والے کپتان بن گئے ہیں۔ان سے پہلے آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ سب سے زیادہ میچز میں کپتانی کر چکے ہیں انہوں نے 76میچز میں کپتانی کی ہے۔

Shares: