مزید دیکھیں

مقبول

اوچ شریف : محکمہ سول ڈیفنس نے کرپشن کی ریس جیت لی ،غیرقانونی منی پٹرول پمس کی بہار

اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )محکمہ سول ڈیفنس نے کرپشن کی ریس جیت لی ،غیرقانونی منی پٹرول پمس کی بہار
تفصیلات کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس بہاولپور نے مبینہ نوٹوں کی منتھلیوں کے عوض غیر قانونی پٹرول پمپس والوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، اوچ شریف شہر و گردونواح بیٹ بختیاری، رسول پور، بیٹ احمد، کچی شکرانی، بنگلہ مستوئی اور کوٹ خلیفہ میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس کی بھرمار ہوگئی ہے،

تقریباً 3 سو سے کے قریب تعداد میں قائم منی پٹرول پمپس پر ملاوٹ شدہ پٹرول مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ ان منی پٹرول پمس پر پیمانے بھی کم ہیں، ضلعی سول ڈیفنس انتظامیہ، عوامی نمائندوں اور سیاسی شخصیات کا منی پٹرول پمپس اور غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے مالکان کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے اور ان کی سرپرستی میں یہ مکرو دھندہ چل رہا ہے جبکہ اوچ شریف شہر و گرد و نواح میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور پٹرول ایجنسی مالکان نے علاقوں میں ات مچا رکھی ہے،

جگہ جگہ پر پٹر ولیم مصنوعات کی کھلی بوتلوں اور شاپروں میں فروخت جاری ہے جبکہ پیمانہ بھی من مرضی کا استعمال کیا جارہا ہے، استعمال کی جانیوالی غیر معیاری پٹرولیم مصنوعات مشینری کے ساتھ ساتھ انسانی زندگی کے لئے بھی انتہائی نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں گلی کوچوں میں بااثر دکاندار پلاسٹک کی بوتلوں میں مہنگے داموں پٹرول فروخت کرتے ہیں تیل کی ایجنسیاں اور چھوٹے چھوٹے غیر قانونی پٹرول پمپس جہاں پر غیر معیاری تیل کی فروخت عام ہیں کو ئی پو چھنے والا نہیں ہے،

ذرائع نے بتایا کہ اگر محکمہ سول ڈیفنس ان غیر قا نونی پٹرول پمپس کو سیل بھی کر دے تو دوسرے روز ہی ہزارو ں روپے کی رشوت لیکر سیلیں توڑ کر دوبارہ ناقص تیل سپلا ئی شروع کر دی جاتی ہے، مزید یہ بھی معلوم ہو اہے کہ سول ڈیفنس والوں کی ضلعی خاتون آفیسر فریحہ جعفر نے ہر ماہ ان سے باقائدہ منتھلی وصول کرنے کے لیے اپنے کارندے رکھے ہوۓ ہیں جو کہ لاکھوں روپے ہر ماہ بنا لیتے ہیں،

غیر قانونی تیل ایجنسیوں سے مک مکا کی وجہ سے کوئی کاروائی نہیں کی جاتی اور ناقص تیل کی فروخت سے قیمتی گاڑیو ں کے انجن تبا ہ ہو رہے ہیں اور کئی گاڑیاں کھٹارہ بن گئیں اور سول ڈیفنس والوں نے نوٹوں کی چمک پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور تیل ایجینسی مالکا ن عوام کو اس مہنگائی کے عالم میں دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، شدید گرم موسم میں حفاظتی آلات کی عدم موجودگی بھی کسی بڑے حادثے کی وجہ بن سکتی ہے،

جسکی وجہ سے شہری تشویش میں مبتلا پاۓ جاتے ہیں، شہریوں محمد ارشاد، غلام عباس، ریا ض احمد، اللہ بخش، ملک نازک، بلال حسین، محمد وسیم، محمد عثمان، اعجاز احمد، محمد بلا ل، محمد آصف، سلیم احمد اور طالب حسین نے وزیر اعلی پنجاب پر اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں