اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف کے نواحی علاقے اڈا گمانی کی گنجان آباد مصروف ترین شاہراہ بلہ جھلن روڈ سیوریج کے گندے پانی سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار, آمد و رفت میں اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا, روڈ انسپکٹر کے نوٹس میں دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوسکی, روڈ انسپکٹر شبیر کھاکھی اپنی جیب گرم کر کے خاموش تماشائی بن گیا, تشویش میں مبتلا اہلیان علاقہ کا اصلاح و احوال کابمطالبہ,
اوچ شریف کے نواحی علاقے اڈا گمانی میں چند مکینوں نے اپنے گھر کا سیویج کا کاگندہ پانی علاقے کی مصروف ترین شاہراہ بلہ جھلن روڈ پر چھوڑنا معمول بنا رکھا ہے جس سے چوبیس گھنٹے پانی سڑک پر موجود رہتا ہے۔ جس کی وجہ سے نہ صرف اہل علاقہ کو آمد ورفت میں شدید دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ روڈ بھی شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے۔ اس میں گہرے گڑھے پڑ گئے ہیں ۔ جو کسی بھی وقت بڑے سانحہ کا موجب بن سکتے ہیں۔ جس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے بھی خدشات موجود ہیں ۔
تشویش میں مبتلا اہلیان علاقہ نے بتلایا کہ اس صورت حال کے بارے میں متعدد بار روڈ انسپکٹر کے نوٹس میں دیا ہے لیکن چمک کے کمال پر روڈ انسپکٹر شبیر کھاکھی خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، انہوں نے ذمہ دار اعلی حکام سے کرپٹ روڈ انسپکٹر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے
دوسری جانب روڈ انسپکٹر غلام شبیر کھاکھی نےاپنے موقف پر کہا کہ اڈا گمانی کے چند مکین جو کہ سیاسی اثرورسوخ رکھتے ہیں اگر انکے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو سیاسی شخصیات آڑے آجاتی ہیں اور مجھے تبادلے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں








