پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں ڈیکلئیرڈ بلاول بھٹو کی وراثت میں ملنے والی جائیداد میں کرپشن ڈھونڈنے کی ناکام کوشش کی گئی،

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جلاوطنی کے دوران شہید محترمہ بینظیر بھٹو کئی سال بچوں کے ساتھ دبئی میں مقیم رہیں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور ان کے بچوں کو ملک سے باہر رہنے پر مجبور کیا گیا،جلاوطنی کے دوران خریدی ہوئی جائداد ماں نے اپنے بچوں کے نام کی،ماں کی جائیداد وراثت میں اولاد کو ملنا ہمارے معاشرے کی روایت ہےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی پہلے سے ڈیکلیئرڈ جائیداد کی تفصیلات کا دبئی لیک میں شامل کرنا کوئی "انکشاف” نہیں، الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر پہلے سے موجود بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کے اثاثہ جات کی تفصیلات کو دبئی لیک میں شامل کرکے کیا ثابت کیا گیا؟چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری اپنے تمام اثاثوں کا باقاعدہ ٹیکس ادا کرتے ہیں،

دبئی لیکس شرم کا مقام ہے،زرتاج گل

پاکستان کے اہم سیاسی رہنماؤں کے نامو ں کا دبئی پر اپرٹی لیکس میں انکشاف

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دبئی پراپرٹی لیکس میں نام آنے پر وضاحت

ریٹائرڈ فوجی جنرل، پاکستان ایئر فورس کے دو ریٹائرڈ ایئر وائس مارشل بھی دبئی میں جائیدادوں کے مالک

محسن نقوی اور شرجیل میمن کی دبئی لیکس پہ وضاحت

دبئی پراپرٹی لیکس میں حکمران اشرافیہ کا بدنما کرپٹ چہرہ سامنے آیا ہے، سینٹر مشتاق احمد

عمران خان کی فرنٹ مین فرح گوگی بھی دبئی میں جائیداد کی مالک

Shares: