اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)بلوچ اتحاد پاکستان ضلع ملتان کی تنظیم سازی مکمل سربراہ بلوچ اتحاد پاکستان سردار اقبال خان پہلوان بلوچ نے منتخب عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم کر دیے
تفصیل کے مطابق ملتان میں ہونے والے بلوچ اتحاد پاکستان کے اجلاس میں ضلع ملتان کی تنظیم سازی پرمشاورت کریم اللہ خان بلوچ کے ڈیرے پرکی گئی اور حتمی فیصلے کے بعد سرپرست ضلع ملتان بلوچ اتحاد پاکستان حمید نواز خان بلوچ، ضلعی صدر ملتان کریم اللہ خان بلوچ، جنرل سیکرٹری ضلع ملتان حسن مصطفی خان بلوچ اور فنانس سیکرٹری شان شوکت خان بلوچ کی کامیابی کا متفقہ طور پر اعلان کر دیا گیا اور باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے گئے۔
تقریب میں بلوچ برادران کا اکٹھ ہو اتقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ بلوچ اتحاد پاکستان سردار اقبال خان پہلوان بلوچ نے کا کہنا تھا کہ یں بلوچ اتحاد پاکستان کے پلیٹ فارم پر بلوچوں کی نمائندگی کو سراہتا ہوں اور منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اورامید کرتا ہوں کہ نومنتخب عہدیداران اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دینگے اور بلوچوں کے درپیش مسائل کے ساتھ انکی بھر پور معاونت بھی کرینگے۔
بطور سربراہ میری ذمہ داری ہے کہ میں آپکے شانہ بشانہ ہر جگہ پیش پیش رہوں اور ہرممکن بلوچ اتحاد پاکسان کے نام کا علم بلند رکھوں نومنتخب صدر ضلع ملتان کریم اللہ خان بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم ایک نڈر اور بہادر قوم ہے جب بھی ملک و قوم کو ضرورت پڑی بلوچوں نے بے مثال قربانیاں دیں اور دلیری کی مثال قائم کی
بطور صدر میں بھی انشاء اللہ بلوچ قوم کو متحد رکھنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہوں گا اور میرا مشن ہے کہ ضلع ملتان میں موجود بلوچ برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کروں مزید برآں جنرل سیکرٹری حسن مصطفی بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم بلوچ اتحاد پاکستان کے منشور کے عین مطابق غریب و نادار افراد کے مالی مسائل میں مدد سمیت بیٹیوں کے جہیز کا بندوبست، مستحق اور نادار بلوچ برادری کی تعلیم وتربیت، یتیموں اور بیواؤں بے آسرابلوچ مردو خواتین کے لیے فنڈ ز اور مفت قانونی معاونت و دیگر سہولتوں کا انعقاد جاری کرینگے اور سردار اقبال خان بلوچ کے جھنڈے تلے ایک ہوکر اپنے مشن کومکمل کرینگے اور اجلاس میں بلوچ برادری کی کثیر تعداد شریک تھی۔








