پاکستانی اینیمیٹڈ فیچر فلم ‘دی کرانیکلز آف عمر و عیار’ کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش کی جائے گی

ایک ایڈونچر تصور کے طورپر بیان کی گئی یہ فلم 'طلسمِ ہوش رُبا' کہانی سے متاثر ہے
0
200
showis

کراچی: پاکستانی تھری ڈی پروڈکشن ہاؤس کی تھری ڈی اینیمیٹڈ فیچر فلم ‘دی کرانیکلز آف عمر و عیار’ کانز فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی-

اینیمیشن پروڈکشن ہاؤس نے اپنی ماسٹر پیس تھری ڈی اینیمیٹڈ فیچرفلم دی کرانیکلز عمر وعیار کے ساتھ کانز فلم فسٹیول میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے کانز فلم مارکیٹ میں پراڈکشن ہاؤس مارچے ڈو فلم (Marche Du Film)کی بی ٹو بی آن ڈیمانڈ سروس سناڈو(Cinando)کے ذریعے اپنی اینیمیٹڈ فیچرفلم کوآن لائن پیش کرے گا۔

ایک ایڈونچر تصور کے طورپر بیان کی گئی یہ فلم ‘طلسمِ ہوش رُبا’ کہانی سے متاثر ہے کہانی افسانوی چالاک ہیرو عمر وعیار کی سنسنی خیز مہم جوئی کو بیان کرتی ہے جب وہ مختلف حالات اور جادوئی دائروں سے گزرتا ہے۔

پروڈکشن ہاؤس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حارث بشارت نےکہا کہ پیرس میں ہونے والا 77 واں کانز فلم فیسٹیول پاکستان کی فلم انڈسٹری کیلئے اہم ثابت ہو رہا ہے کانز فلم مارکیٹ میں ہماری فلم کی آن لائن موجودگی ناظرین کو بھرپور تفریح فراہم کرے گی، یہ پاکستان سے ابھرنے والی بھرپور کہانی اور سنیما کی صلاحیتوں کا اظہار ہےمیں یقین ہے کہ فلم کا شاندار انداز اور کہانی دنیا بھر کے ناظرین کو پسند آئے گی، ہم پاکستانی اینیمیشن انڈسٹری کی صلاحیت کو عالمی سطح پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔

Leave a reply