کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان کی رپورٹ)مسلح افراد کا صحافی کے گھر پر حملہ ،فائرنگ سے دو افراد زخمی
کندھ کوٹ کے علاقہ خیر شاہ گاؤں امام بخش بنگوار میں پریس کلب کے صدر پیر بخش بنگوار کے گھر پر مسلح افراد نے اندھ دھندہ فائرنگ کر دی ، گولیاں لگنے سے بجار اور مہردل بنگوار شدید زخمی ہوگئے ۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ، زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے پر انہیں سکھر ہسپتال ریفر کر دیا گیا