کابل: افغانستان کے صوبہ غور میں شدید بارش کے نئے سلسلے اور سیلاب میں 50 افراد جاں بحق اور ہزاروں گھر منہدم ہوگئے۔
باغی ٹی وی : الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے وسطی صوبہ غور میں شدید بارشوں کے نئے سلسلے اور سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے، سیلاب کی زد میں آکر ہزاروں گھر تباہ ہوگئے جبکہ غور کے پولیس ترجمان نے کم از کم 50 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ سیلاب میں بہہ کر متعدد افراد لاپتا اور ہزاروں مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں،بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہزاروں ہیکٹر زرعی زمین ناقابل کاشت ہوگئی ہے، سیکڑوں چھوٹے بڑے پُل بھی تباہ ہوئے ہیں اور لاکھوں کی تعداد بھی درخت بھی سیلاب کی نذر ہوگئے ہیں۔
بھارت میں داماد نے اپنی ساس سے شادی کرلی
ترجمان گورنر صوبہ غور کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق درجنوں افراد لاپتا ہیں غور کے محکمہ اطلاعات کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کا نیا سلسلہ جمعے کے روز شروع ہوا تھا، بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اہم شاہراہیں ناقابل استعمال ہوجانے سے غور کا زمینی رابطہ اطراف کے تمام علاقوں سے منقطع ہوگیا ہے۔
ٹی20 ورلڈکپ :سٹار سپورٹس نے ایک مرتبہ پھر متنازع اشہتار بناڈالا
محکمہ اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت فیروز کوہ میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے دو ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ چار ہزار کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور دو ہزار دکانیں زیرآب آگئی ہیں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مجموعی طور پر سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں یا انہیں جزوی نقصان پہنچا ہے۔