موٹروے پولیس کی جانب سے موٹر وے پر سفر کرنے والی تمام پبلک سرس ویکل میں بھارتی فلموں پر پابندی عائد کر دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس کی جانب سے بھارتی فلمیں اور ایسی فلمیں جس میں نفرت ، مذہبی انتشار وغیرہ کا خدشہ ہو یا غیر اخلاقی مواد پر فوری پابندی لگا دی گئی ہے،ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے ،یہ قدم اٹھانے کا مقصد پاک بھارت کشیدہ صورتحال، اور عوام کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں لیا گیا ہے ،

موٹروے پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا ،اس ضمن میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے ،موٹر وے پر سفر کرنے والے مسافر انڈین فلمیں اور نفرت انگیز مواد کی شکایت 130 موٹروے پولیس ہیلپ لائن پر کریں،

موٹر وے پولیس کی ایمانداری، لاکھوں‌ روپے مالیت کا سونا مسافر کو واپس کر دیا

قبل ازیں ملک میں بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر موٹروے حکام نے گیس سلنڈراستعمال کرنے والی گاڑیوں کا داخلہ موٹر وے پر بند کردیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں بس اڈوں پر گیس سلنڈرکے نقصانات بتانے کے لیے موٹروے پولیس کی جانب سے مہم بھی شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس مسئلے سے نبٹنے کے لیے موٹروے پولیس نے ایسی گاڑیوں کے خلاف مہم شروع کردی گئی ہے جبکہ گیس سلنڈر رکھںے والی گاڑیوں کا داخلہ موٹروے پر مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ شہر بھر میں بس اڈوں پر گیس سلنڈر استعمال نہ کرنے پر مہم بھی چلائی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ موٹروے پر زیادہ تر حادثات ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کی وجہ سے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے متعدد بار حادثات ہوئے اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں

Shares: