خیبرپختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں‌، محکمہ ایکسائز نے دو کاروائیوں میں 135 کلو چرس برآمد کر لی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز نے کاروائی کرتے ہوئے 135 کلو چرس بر آمد کر لی اور تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایکسائز حکام کے مطابق منشیات خیبر سے پنجاب اسمگل کر نے کی کوشش کی جارہی تھی، ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

https://twitter.com/exciseofficial/status/1172762160054886400

ایکسائز حکام کے مطابق ناصر باغ روڈ کے قریب سے سبزی سے بھری گاڑی سے چرس برآمد کی اور دو ملزمان محمد ارشد ولد صالح محمد اور مصور ولد محمد خان سکنہ سرگودھا کو موقع پر گرفتار کیا گیا ہے جنہیں عدالت پیش کیا جائے گا.

دوسری کاروائی ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو 4 نے مردان بائی پاس روڈ پر کی،ٹرک کے خفیہ خانوں سے تلاشی پر پچاس کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی،ڈرائیور گلاب خان ولد کشکول سکنہ شوبر خیل ضلع خیبر کو موقع پر گرفتارکرلیا گیا

 

اے این ایف کی ایک اوربڑی کاروائی، سیاسی رہنما کے دو بیٹے منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار

ایف این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اے این ایف نے موٹر وے ٹول پلازہ ایم ون کے قریب منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کاروائی کے دوران صوبہ خیبر پختونخواہ کی سابق حکمران جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے ایک رہنما کے دو بیٹوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اے این ایف نے عمران آفریدی کے دو بیٹوں کامران اور عرفان کو گرفتار کیا ہے، دیگر ملزمان میں فیضان اور جوہر آفریدی شامل ہیں.

اے این ایف نے ملزمان کو تین گاڑیوں میں منشیا ت کے ساتھ گرفتار کیا ہے. جن تین گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا ہے ان میں 2 بی ایم ڈبلیو اور سرف شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 128 کلو چرس اور افیون برآمد ہوئی جو پشاور سے اسلام آباد اسمگل کی جا رہی تھی۔

اے این پی رہنما عمران آفریدی کو پارٹی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس بھی گزشتہ ماہ اگست میں بھجوایا تھا جس کا جواب عمران آفریدی نے دے دیا ہے، عمران آفریدی نے تنظیم کو یقین دہانی کروائی اور رو برو کہا کہ وہ پارٹی ڈسپلن کے خلاف ورزی کا سوچ بھی نہیں سکتے، ان کے پورے خاندان نے ہمیشہ سے پارٹی کیساتھ وفاداری نبھائی ہے اور تاقیامت تک پارٹی کے اعتماد اور وابستگی کو عملاً نبھائیں گے، نئے اضلاع کے گزشتہ انتخابات میں پارٹی امیدوار کی کامیابی کیلئے انتھک کوشش کی ہے،

رانا ثناء اللہ نے منشیات سمگلنگ سے کتنی پراپرٹی بنائی؟ رپورٹ جاری

قبل ازیں اے این ایف نے ملک بھر میں 25 کارروائیاں کرتے ہوئے 2077 کلوگرام منشیات برآمد کر لی

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن جاری ہے، منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونےوالی 13 گاڑیاں قبضے میں لی گئیں، منشیات اسمگلنگ میں ملوث 5 خواتین سمیت 40 ملزمان گرفتار کئے گئے،

نوجوان نسل کو منشیات سے روکنا کس کا کام ، وفاقی وزیر ہوا بازی میدان میں آ گئے

اے این ایف ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات میں 864کلوگرام بھنگ، 2.79 گرام میتھ ایمفیٹامائن،50 گرام کوکین6.4 کلو گرام ممنوع کیمیائی مواد شامل ہیں،برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت3 ارب 75 کروڑ روپے ہے،

Shares: