اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنےکی ہدایت کردی۔

باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی لوڈمینجمنٹ اور بجلی چوری روکنے کے امور پر اجلاس ہوا جس میں وزارت توانائی نے بجلی چوری اور لوڈشیڈنگ پر مفصل بریفنگ دی،اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ صرف خسارے میں چلنے والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے-

اس پر وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی چوری روکنا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں اور لوگوں کو ریلیف دیں، بجلی کی چوری کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ،بجلی چوری کےخلاف مشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سٹامپ ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا ذاتی طور بجلی چوری کی روک تھام پر پیش رفت کا ماہانہ جائزہ لوں گا، صوبائی حکومتیں ،قانون نافذ کرنے والے ادارےانسداد بجلی چوری مہم میں معاونت کریں، بجلی چوری کےخلاف تمام حکومتی ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں، بجلی کی اوور بلنگ قطعی طور پر نہیں ہونی چاہیے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو وزیراعلیٰ کے پی سے ہونے والی ملاقات اوران کی طرف سے کے پی میں بجلی چوری روکنے کی یقین دہانی پر بھی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے اس پیش ر فت کو سراہا، دوران اجلاس وزیر اعظم نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کی شدت کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے لہٰذا نقصان میں چلنے والے فیڈرز پر بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے۔

عمران خان کی لڑائی کسی سیاسی جماعت اور ادارے سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے،شرجیل …

دوسری جانب شہرقائد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شہری پھٹ پڑے،ل وڈشیڈنگ سے متاثرہ خاتون نے کہا کہ ضروری نہیں کسی کوگولیوں اورخنجرسےمارا جائے، ہزاروں کے بل دے کر بجلی بھی نہیں ملتی، کراچی والے صرف تباہ اور برباد ہونے کے لیے ہیں آٹھ دس گھنٹے کی بات نہیں پورا دن بجلی بند رہتی ہے، کراچی پسماندہ ملک کےکسی دیہات سے بھی بدتر ہوچکا ہے، بچوں کےامتحانات ہیں لیکن بجلی بندکرتےہوئے شرم نہیں آتی۔

ایک شہری نے کہا کہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ڈی میں 12سے14گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، آزاد کشمیر کی طرح اپنےحق کے لیے نکلنا ہوگا،ایک اور شہری نے کہا کہ کےالیکٹرک بجلی نہیں دیتی اورگاہک کولڈڈرنک مانگتے ہیں، بجلی نہیں ہے لیکن بل ایسے آرہے ہیں جیسے ہمارے پاس خزانے ہیں،لائٹ نہ ہونے کےسبب کاروبار ٹھپ ہے، بل میں بھاری ٹیکس ہیں اس کےباوجود شہری بجلی سےمحروم ہیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024کیلئے قومی ٹیم کے آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ فیڈرپربجلی چوری یا نادہندہ صارفین ہوں گے تو لوڈشیڈنگ ہوگی۔

Shares: