قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے معروف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کے راولپنڈی دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔ ذرائع کے مطابق چھاپہ القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے مارا گیا، پولیس اور نیب کی ٹیم بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے فیز ٹو آفس میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب ٹیم بحریہ ٹاؤن کے دفتر کے مختلف حصوں کی تلاشی لے رہی ہے جبکہ عملے سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ملزم نامزد ہیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض حسین نے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ساری زندگی مجھے اپنے اصول پر قائم رہنے کی رہنمائی کی ہے کہ میں کسی بھی معاملے میں سیاسی فریق نہ بنوں۔ اب ایک سال سے زیادہ عرصے سے مجھ پر سمجھوتا کرنے کے لیے بہت دباؤ ہے، لیکن میں کبھی بھی کسی کو اجازت نہیں دوں گا کہ وہ مجھے سیاسی مقاصد کے لیے پیادے کے طور پر استعمال کرے۔

نیب کی ٹیم کا معروف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کے راولپنڈی دفتر پر چھاپہ
Shares: