ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈز ائیرپورٹ پر ایک شخص جہاز کے انجن میں گرکر ہلاک ہوگیا۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم کے شیفول ائیرپورٹ پر پیش آیا ائیرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ ائیر پورٹ پر کھڑا مسافر جہاز ایمسٹرڈیم سے ڈنمارک کی پرواز بھرنے کو تیار تھا کہ اچانک یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص چلتے ہوئے جہاز کے انجن میں جاگرا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا مذکورہ شخص طیارے KLM Cityhopper Embraer E190 کے انجن میں کھینچتا چلا گیا اور جاں بحق ہوگیا۔

نتظامیہ نے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کو ظاہر کرنے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز میں سوار تمام مسافروں کو باحفاظت نکال لیا گیا اورواقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا یہ حادثہ ہے یا پھر خودکشی۔

ملالہ یوسفزئی کی برطانوی میوزیکل ویب سیریز کی پہلی جھلک وائرل

ائیر پورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ یہ ایک مصروف ترین ائیرپورٹ ہے جس نے گزشتہ ماہ 5.5 ملین لوگوں کو سہولت فراہم کی اور اس طرح کا واقعہ بہت کم ہوتے ہیں،رپورٹس کے مطابق فوری طور پر یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ یہ شخص جہاز کے انجن تک کیسے پہنچا اور کس طرح اندر گرا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان ہم منصب سے ملاقات

Shares: