خیبر پختونخوا اسمبلی میں فنانس بل 25-2024 منظور،

0
79
kpk assambly

خیبر پختونخوا اسمبلی میں فنانس بل 25-2024 منظور کر لیا گیا، فنانس بل کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ کی خرید و فروخت پر 2 فی صد ٹیکس اداکرنا ہوگا۔
نسوار کے تمباکو پر ساڑھے7 روپے فی کلوگرام ٹیکس عائد کردیا گیا۔ فنانس بل کے مطابق 5 مرلہ سے کم گھر ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں، 5 سے 10 مرلے پر 3 ہزار ٹیکس ہوگا، 15مرلہ پر ساڑھے 3 ہزار، 18مرلہ پر 4 ہزار، ایک کنال پر 15ہزار اور دو کنال پر 40 ہزار ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔نجی پرائمری اسکول پر 40 ہزار، مڈل پر 50 ہزار اور ہائی اسکول پر 1 لاکھ سالانہ ٹیکس نافذ ہوگا، نجی یونیورسٹی پر ڈھائی لاکھ روپے سالانہ ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے۔
فنانس بل میں کہا گیا ہے کہ ورجینیا ٹوبیکو پر 50 روپے فی کلو گرام یا انوائس کا 3 فیصد ٹوبیکو سیس لاگو ہوگا۔ خیبرپختونخوا میں کاشتکاروں سے تمباکو خریدنے والی کمپنی ایکسائز محکمے کےساتھ رجسٹرڈ کریگی۔خیبر پختونخوا میں پیدا کوئلہ، نیفرائٹ، کرومائٹ اور گریفائٹ ٹیکس نیٹ میں شامل کرلیا گیا۔فنانس بل میں کہا گیا ہے کہ انڈسٹریل ایریا میں صنعتی پلاٹ پر 10 ہزار روپے کا فکسڈ ٹیکس، سروس اسٹیشن پر 20 ہزار پراپرٹی ٹیکس، پیٹرول اور سی این جی اسٹیشن پر 50 ہزار اور موبائل فون ٹاور پر 40 ہزار روپے ٹیکس نافذ کردیا گیا۔موٹرسائیکل پر ڈھائی ہزار روپے لائف ٹائم ٹوکن نافذ کردیا گیا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ٹریفک چالان میں اضافہ کیا گیا ہے۔شادی ہال ٹیکس کی تین کیٹیگری ہوں گی، 15 سے 25 ہزار تک ٹیکس نافذ ہوگا۔

Leave a reply