پاکستان چوتھا میچ ہار گیا ،انگلینڈ سیریز دو صفر سے جیت گیا
چوتھے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو سات وکٹ سے شکست دی ہے،چار میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کی آخری میچ کھیلا گیا جس میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو فتح کے لئے 158 رنز کا ہدف دیا،انگلش ٹیم نے 158رنز کا ہدف16ویں اوور میں حاصل کرلیا اور سیریز میں دو صفر سے کامیابی حاصل کر لی،انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے 45، جوز بٹلر نے 39 اور ول جیکس نے 20 رنز اسکور کی،انگلش بلے باز جونی بیئرسٹو 28 رنز اور بروک 17رنز پر ناقابل شکست رہے،انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان چوتھے میچ میں حارث رؤف نے 38رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے 38، کپتان بابر اعظم نے 36 اور محمد رضوان نے 23 رنز ،افتخار احمد نے 21 رنز ، نسیم شاہ نے 16 رنز ، فخر زمان کے 9، حارث رؤف نے آٹھ رنز بنائے، شاداب خان، اعظم خان ، شاہین آفریدی اور محمد عامر کوئی رن نہ بناسکے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ بارش کی نذر ہوا تھا جب کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو شکست دی تھی