وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آٹو اور آٹو پارٹس مینیوفیکچررز کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آٹو سیکٹر اپنی مصنوعات کا ایک خاطر خواہ حصہ برآمد کرے اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ملاقات میں وفاقی وزرا رانا تنویر ، جام کمال اور متعلقہ اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔وفد میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹویوٹا پاکستان علی جمالی، آٹو پارٹس صنعت کے نمائندے عامر اللّٰہ والا شامل تھے۔وفد نے حکومت کی کاروبار و سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر وزیرِاعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔وفد نے وزیرِاعظم کو آٹو سیکٹر کو درپیش مسائل کے حوالے آگاہ کیا۔
وفد سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے آٹو اور آٹو پارٹس مینو فیکچرز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آٹو سیکٹر پاکستان میں مقامی سطح پر گاڑیاں تیار کرے اور مصنوعات کا خاطرخواہ حصہ برآمد کرکے ملکی ترقی میں کردارادا کرے، حکومت برآمدات میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، آٹو سیکٹر ڈیلیشن کی پالیسی پر عملدرآمد کرے، ہم چاہتے ہیں پاکستان کی آٹو پارٹس کی صنعت عالمی ویلیو چین کا حصہ بنے۔
بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل
کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں
توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل
زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے
خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی
ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں
عمران خان کا سوشل میڈیا اڈیالہ جیل سے ہی آپریٹ ہو رہا ،شرجیل میمن کا دعویٰ








