ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار بلاول سموں کی رپورٹ) ٹھٹھہ سے30 کلومیٹر دور ٹھٹھہ حیدرآباد روڈ پر واقع کینجھر جھیل کے قریبی گاؤں علی بحر میں رشتہ کے تنازعہ پرنوجوان لڑکا لڑکی قتل، کئی دنوں سے چلنے والی تکرار کے بعد آج سلمان سومرو نے اپنی بہن مسمات آمنت اور کزن آصف سومرو کو قتل کردیا ،قاتل اور مقتول ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، دونوں مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کردی گئی ہیں پولیس ذرائع،

اس واقعہ کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، دوسری طرف ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے تھانہ کینجھر کی حدود گاؤں علی بحر پر سومرا برادری کے درمیان پیش آئے جھگڑے کے دوران قتل کی واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ڈی پی او ، ایس ایچ او سمیت پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوع پر روانہ ہونے کے احکامات دیے۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا۔ اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال ٹھٹہ منتقل کیا گیا ہے۔ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے، اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے مزید تفتیش جاری ہے.

Shares: