کشمیر سے منہ موڑنے والا پاکستان میں سیاست نہیں کر سکے گا، فردوس عاشق اعوان

0
44

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات‌ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر کاز سے جو منہ موڑے گا وہ پاکستان میں سیاست نہیں کر سکے گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کاز پر ہم سب نے یکجا ہونا ہے، وزیراعظم پاکستان دنیا کے سامنے کشمیریوں کا کیس اٹھا رہے ہیں، اپوزیشن کی جانب سے بھی حصہ دار بننا چاہئے تا کہ کشمیر پر قومی اتحاد اور قومی بیانیہ ہو،اپوزیشن میں ذمہ دار لوگ ہیں، کشمیر کاز سے لاتعلق ہونے والا پاکستان کی سیاست میں نہیں رہے گا

ہم مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر ہم سب ایک ہیں،مظفرآباد جلسے میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ، عوام کل مظفرآباد پہنچے اورکشمیر کاز کی حمایت کی،قوم نے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرکےدنیا کو پیغام دیا، اپوزیشن کےبغیر پارلیمنٹ کا کردار نامکمل ہے، مسئلہ کشمیر پراپوزیشن اپنا کرداربھارتی میڈیا کے آئینے سے دیکھے ، اپوزیشن کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کشمیر کاز کونقصان پہنچا رہے ہیں،پاکستان کو قومی اتحاد کی ضرورت ہے ،کشمیری کسی جماعت نہیں،پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں،

لائن آف کنٹرول کی طرف کب جانا ہے؟ وزیراعظم نے مظفر آباد میں اعلان کر دیا

فردوس عاشق اعوان کا  مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں دنیا کو پاکستان اور کشمیر میں بسنے والوں کے جذبات و احساسات سے آگاہ کریں گے۔

دنیا میں کشمیر کا سفیر،مودی تم کشمیریوں کو شکست نہیں دے سکتے، وزیراعظم

مودی کیا تم سرینگر میں کشمیریوں سے خطاب کر سکتے ہو؟ وزیرخارجہ کا چیلنج

کشمیر کی آزادی کے لئے قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، علی امین گنڈا پور

آج چالیسواں روز،پیاروں کی کوئی خبر نہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

Leave a reply