اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی مشروط اجازت دے دی ہے

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عدالتی حکم پر تحریک انصاف کو 39 شرائط کے ساتھ جلسے کی اجازت دی جس کیلئے باقاعدہ این او سی بھی جاری کردیا گیا ہے,این او سی کی شرائط کے مطابق تحریک انصاف کو اپنا جلسہ مقررہ وقت پر ختم کرنا ہوگا اور جلسے میں ریاست کے خلاف نعرے یا تقریر کی اجازت نہیں ہوگی کسی قسم کی ہلڑ بازی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ سکیورٹی کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد ہوگی۔

تحریک انصاف کی جانب سے 8 جون کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگی گئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرکے ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا، تحریک انصاف اسلام آباد میں جلسہ کرنا چاہتی ہے اس ضمن میں درخواست دی گئی تھی

تحریک انصاف کے رہنما عامر مغل کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کو بدنیتی کی بنیاد پر ایف نائن پارک اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی،حکومت جمہوری حق دینے سے ڈرتی ہے اسلام آباد میں جلسہ تحریک انصاف کا بنیادی آئینی جمہوری حق ہے اسلام آباد کی عوام نے تینوں سیٹوں پر PTIکو 8فروری کو تاریخی مینڈیٹ دیا .اسلام آباد کی عوام کے دل عمران خان کے ساتھ دھڑکتے ہیں

ہم ڈی سی کے روات میں جلسے کی اجازت کے حکم کو چیلنج کرینگے ،شعیب شاہین
شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ایف 9 پارک میں جلسے کی اجازت مانگی انہوان نے راوات جی ٹی روڈ پر خود سے اجازت دے دی ہے۔ہم تو چاہتے ہیں ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت دی جائے ،ہم ڈی سی کے روات میں جلسے کی اجازت کے حکم کو چیلنج کرینگے ، ہم ایف نائن پارک میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں

Shares: