اسلام آباد: یورپ کی جانب سے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ نہ ہوسکا، یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی ریویو بورڈ نے معاملہ ٹی سی او بورڈ کو بھجوا دیا۔

باغی ی وی : ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) کے آج ہونے والے اجلاس میں پاکستانی ائیرلائنز پر عائد پابندی اٹھانےکا فیصلہ نہ ہوسکا ،13مئی کو ہونے والے یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی ( ایاسا ) ریویو بورڈ کے اجلاس کے بعد پاکستان کا نام ممنوعہ فہرست سے نکال دیا گیا تھا تاہم ایاسا نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) اور دیگر پاکستانی ائیرلائنز پر عائد پابندی اٹھانے کا معاملہ تھرڈ کنٹری آپریٹر بورڈ کو بھجوا دیا ہے جس کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا-

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق تھرڈ کنٹری آپریٹر بورڈ کے اجلاس میں پی آئی اے اور دیگر پاکستانی ائیرلائنز پر سے پابندی اٹھانے یا نہ اٹھانے کا حتمی فیصلہ ہوگا، بورڈ کے اجلاس میں سیکرٹری ایوی ایشن اور ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری سی اے اے آن لائن شرکت کریں گے۔

پاک چین دوستی وقت کی کسوٹی پر کھڑی رہی ہے،چین

ادھر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایاسا کے ٹی سی او بورڈ کا اجلاس اگلے ہفتے ہوگا، پابندی اٹھائے جانے کی خبریں قبل از وقت ہیں، حتمی فیصلہ اگلے ہفتے میں متوقع ہے۔

دفعہ 144 خلاف ورزی اور توڑپھوڑ کیس ،عمران خان 28 جون کو طلب

Shares: