میرپور ماتھیلو:کسانوں کو باردانہ کی فراہمی اور گندم خریداری نہ کرنے پر ہائیکورٹ میں رٹ دائر

میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی(نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ڈہرکی میں محکمہ خوراک کی جانب سے کسانوں کو باردانہ فراہم نہ کرنے اور گندم کے مراکز پر خریداری نہ کرنے پر ڈہرکی تعلقہ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر وکیل غلام رسول مہر کی جانب سے ہائی کورٹ سکھر میں درخواست دائر کردی گئی

سکھرہائی کورٹ بنچ نے درخواست پر ضلع گھوٹکی کے محکمہ فوڈ اتھارٹی کے انسپکٹر اکبر رہڑ اور ڈی ایف سی اختر بوذدار کے ساتھ تحصیل دار ڈہرکی اشرف کو بتاریخ 04/06/2024 کو عدالت عالیہ میں طلب کرلیا ہے

وکیل غلام رسول مہر نے مؤقف اختیارکیا کہ باردانہ کسانوں کے بجائے محکمہ فوڈ انسپکٹروں نے بیوپاریوں، وڈیروں اور زمینداروں کو فروخت کیا ،
کسانوں کو باردانہ فراہم نہ کرنے میں مبینہ کرپشن پر درخواست دائر کردی گئی ہے

وکیل غلام رسول مہر نے بتایا کہ جس پر عدالت عالیہ نے محکمہ خوراک اور تحصیل دار کو کورٹ میں تمام ڈاکومینٹس کے ساتھ کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے،

Leave a reply