پنجاب کے شہر علی پور میں 2 اوباش نوجوانوں نے 9 سالہ بچے سے مبینہ طور پر زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔

پولیس نے بتایا کہ علی پور کے تھانہ سیت پور کی حدود شیخانی کے محلہ مخدوماں میں دو اوباش نوجوانوں نے مبینہ طور پر 9 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا بچے کے چچا اسد عباس نے بتایا کہ ملزمان نے میرے بھتیجے کے ساتھ زیادتی کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی۔ لواحقین نے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست تھانے میں جمع کرا دی ہے تاحال نہ واقعہ کا مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی ملزمان گرفتار کیے گئے۔

دوسری طرف وہاڑی کی نواحی بستی احمد یار میں پانچ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی گئی، پولیس نے کم سن بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم حامد کو گرفتار کر لیاپولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو میڈیکل کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اٹلی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکی کی والدہ پنجاب سے گرفتار

خاتون کو لفٹ دینا مہنگا پڑ گیا،پولیس اہلکار کا بھتیجا ہنی ٹریپ کا شکار</h4
علاوہ ازیں پولیس اہلکار کے بھتیجے کو ہی ہنی ٹریپ کا شکار بنا لیا گیا اظہر نامی نوجوان کو راستے سے لفٹ لینے کے بہانے لڑکی بینہ پٹھانی کے اڈے پر لے گئی، وہاں پر پہلے سے موجود پولیس اہلکار نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد برہنہ کر کے ویڈیوز بناتے رہے بعد میں نوجوان کے گھر فون کر کے بھاری رقم کا مطالبہ کرتے رہے نوجوان کے گھر والوں کی طرف سے ریسکیو 15پر کال کیئے جانے پر پولیس نے نوجوان کو بازیاب کروا لیا۔ ایس پی ٹاون جڑانوالہ کے حکم پر مدیحہ نامی خاتون نامزد جبکہ ایک خاتون سمیت چار نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس پی ملک عابد ظفر کا کہنا ہے کہ شریف شہریوں کو بلیک میل کرنے اور ان سے بھتہ وصول کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

بھارت میں خاتون اداکارہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی

Shares: