50 فیصد سے زیادہ پاکستانی موسمیاتی تبدیلیوں سے پریشان

0
55
un

گیلپ پاکستان کے سروے میں انکشاف کیا گیا کہ 50 فیصد پاکستانیوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلیے حکومت سے ڈو مور کا مطالبہ کیا ہے۔سروے میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی پاکستانیوں نے اس معاملے میں انفرادی سطح پر خود بھی کوئی قدم اٹھانے سے صاف انکار کیا ہے۔سروے نتائج کے مطابق موسمیاتی تبدیلیاں روکنے کےلیے خود کچھ کرنے کے سوال پر 42 فیصد پاکستانیوں نے خود کوئی اقدامات نہ کرنے کا کہا۔سروے میں 19 فیصد نے ری سائیکلنگ، 18 فیصد نے کار اور 7 فیصد نے گوشت کا استعمال ترک کرنے کو اپنی ترجیحات کہا۔پاکستانیوں کا موقف عالمی رائے عامہ سے مختلف نظر آیا، جس میں اکثریت یعنی 64 فیصد نے ری سائیکلنگ کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلیے اپنی پہلی ترجیح کہا۔
سروے میں 29 فیصد نے تیزی سے بدلتے فیشن سے پرہیز اور 22 فیصد نے آرگینک اشیاءکی خریداری کو اپنی تیسری ترجیح قرار دیا، کچھ نہ کرنے کا عالمی سطح پر صرف 12 فیصد نے کہا۔

Leave a reply