حسان نیازی کی عدالت پروڈکشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

0
79
pti

‏حسان نیازی کے خلاف اقدام قتل کیس کی سماعت ہوئی

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کیس کی سماعت کی ،حسان نیازی کے وکیل نعیم حیدر پنجھوتھا عدالت پیش ہوئے ،وکیل نے کہا کہ حسان نیازی ملٹری کسٹڈی میں ہیں عدالت پروڈکشن آڈر جاری کرے ۔حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے اٹھایا گیا فیملی اور وکلا سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ کورٹ آڈر کے بعد ملاقات ہوئی تو پتہ چلا کہ حسان نیازی پر تشدد کیا گیا ۔ حسان نیازی کا آج تک میڈیکل بھی نہیں ہوا ۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ حسان نیازی کی میڈیکل رپورٹ ریکارڈ کے ساتھ لگائی ہے۔ وکیل نعیم حیدر پنجھوتھا نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ چھ ماہ پہلے کی لگائی گئی ہے ۔رپورٹ کے مصدقہ ہونے کا کیا ثبوت ہے ۔حسان نیازی کو عدالت میں پیش کیا جانا چاہیئے۔ پراسکیوٹر نے کہا کہ حسان نیازی کو عدالت پیش کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ابھی فرد جرم عائد نہیں ہوئی ۔ نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ ملزم کے بنیادی حقوق کا تحفظ عدالت نے کرنا ہے ۔پراسکیوٹر نے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں ہے کہ حسان نیازی کہاں ہے ۔ نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ حکومت کا کیا یہی کام ہے کہ وہ غائب کردے اور کہے کہ ہمیں پتہ نہیں ۔سپریم میں اٹارنی جنرل نے لسٹ جمع کروائی تھی کہ حسان نیازی سمیت 104 ملزمان ملٹری کسٹڈی میں ہیں ۔جج نے حکم دیا کہ ملٹری کسٹڈی میں جو ملزمان ہیں ان کی فہرست عدالت میں پیش کریں ۔

حسان نیازی کے وکیل نے کہا کہ حسان نیازی نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف بیان نہیں دیا اس لئے حراست میں رکھا گیا ہے ۔جج عباس شاہ نے کہا کہ ملزمان کی فہرست فراہم کردیں ہفتے کو حسان نیازی کی عدالت پروڈکشن پر فیصلہ کریں گے ۔ عدالت نے حسان نیازی کی عدالت پروڈکشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ،حسان نیازی کے خلاف اقدام قتل کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی گئی

حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، نو مئی کے واقعہ کے بعد حسان نیازی روپوش ہو گئے تھے، انہیں دوست کے گھر سے پولیس نے گرفتار کیا تھا،حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی، تحریک انصاف کے خلاف ہیں،انہوں نے ٹویٹر پر تصدیق کی کہ حسان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا ہے،

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے شرپسندوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا، لاہور میں جناح ہاؤس سمیت دیگر عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا وہیں ن لیگ کے دفتر کو بھی آگ لگائی گئی تھی، شرپسند عناصر کے‌ خلاف کاروائیاں جاری ہیں، کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، کئی روپوش ہیں، تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں تو دوسری جانب کارکنان اظہار لاتعلقی کر رہے ہیں

حسان خان نیازی کو 18 اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم

حسان نیازی کیس، عدالت کی متعلقہ اتھارٹی سے رابطہ کرنے کی ہدایت

حسان نیازی کی فوجی عدالت میں ٹرائل کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

حسان نیازی کیس،پولیس نے رپورٹ عدالت جمع کروا دی

حسان نیازی کا کیس فوجی عدالت منتقل

Leave a reply