سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ پسرور کیڈٹ کالج کو بہترین تعلیمی درسگاہ بنایا جائے گا، زیر تعلیم کیڈٹس کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی کردار اور شخصیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ ناصرف وہ عملی زندگی میں کامیاب ہوں بلکہ معاشرے کے مفید شہری بنے۔

یہ بات انہوں نے پسرور کیڈٹ کالج کی 17 ویں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین، پرنسپل کرنل ریٹائرڈ جاوید علیم، لیفٹیننٹ کرنل عدنان، اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر منج اور اسسٹنٹ پروفیسر عذرا اکرم بھی موجود تھی۔

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ 159 ایکڑ رقبہ پر محیط پسرور کیڈٹ کالج تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔ کیڈٹ کالج میں زیر تعلیم بچوں کو آئی ٹی، سپورٹس ، جم سمیت میس کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا تاکہ ان کو منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھا جاسکے، اساتذہ کی کیپسٹی بلڈنگ کے لئے کورسسز کروائے جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج پسرور میں ایسا ماحول بنایا جائے گا جس میں کیڈٹس کی ذہنی و جسمانی نشوونما کو فروغ حاصل ہو۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے پرنسپل پسرور کیڈٹ کالج کی جانب سے نئے اکیڈمک اور ہم نصابی پروگرام کے اجراء پر سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ کیڈٹ کالج پسرور میں زیر تعلیم ہر بچہ ادارے کیلئے نیک نامی کا باعث بنے اور اپنے والدین کیلئے فخر بن سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پرنسپل کو ہدایت کی کہ وہ سولر سسٹم کی تنصیب کیلئے منصوبہ بنا کر دیں جس پر کام کروایا جائے گا۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین پر زور دیا کہ وہ ادارے کی بہتری کیلئے اپنا ایکٹیو رول ادا کریں۔

پرنسپل کیڈٹ کالج نے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کو کیڈٹ کالج کی ایچیویمنٹ، مستقبل کے ٹارگٹس اور درپیش چیلنجز کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں کمشنر گوجرانوالہ نے کیڈٹ کالج کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

Shares: