پولینڈ:پاکستان نیشنر ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا-
باغی ٹی وی : پولینڈ میں ہونے والے نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں قومی ٹیم کا سامنا نیوزی لینڈ سے ہوگا،آخری گروپ میچ میں پاکستان کو فرانس کے ہاتھوں 6 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست ہوئی لیکن گول مارجن بہتر ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔
فرانس کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف، محمد ابوکر، مرتضی یعقوب ، عبدالرحمان اور حنان شاہد نے ایک ایک گول اسکور کیا، جب کہ فرانس کی جانب سے چارلیٹ وکٹر نے پینلٹی کارنرز پر 4 گول کیے،پوائنٹس ٹیبل پر فرانس پہلے نمبر پر رہا جب کہ گول مارجن کی بنیاد پر پاکستانی ہاکی ٹیم دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
دوسری جانب فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر راؤنڈ 2 کے لیے سعودی عرب کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی ، سعودی عرب کی فٹبال ٹیم چارٹرفلائٹ سے اسلام آباد پہنچی جہاں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ٹیم کا استقبال کیاائیرپورٹ پر چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانامشہود اور دیگر بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ سعودی کی عرب فٹبال ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کل اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔