قصور: ڈی ایچ کیو ہسپتال ایمرجنسی وارڈ، مریضہ تڑپتی رہی،ڈاکٹرکاویڈیوبنا کر چیک کروانے کا حکم

میڈیا کو آگاہ کرنے کے جرم میں مریضہ کو طبعی امداد فراہم کرنے کی بجائے لاہور ریفر کردیا

قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود) بلھےشاہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں مریضہ تکلیف سے تڑپتی رہی مگر ایمرجنسی میں ڈاکٹر نے مریضہ کو بیڈ پر چیک کرنے کی بجائے مریضہ کی ویڈیو بنا کر چیک کروانے کا حکم سنا دیا

تفصیلات کے مطابق بلھےشاہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں اقرا نامی خاتون جو انتہائی تکلیف میں مبتلا تھی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لایا گیا مگر ڈاکٹراپنے دفتر سے نکل کر مریضہ کو چیک کرنے سے انکار کر دیا ،جس پر ایم ایس ڈاکٹر نیاز سے رابطہ کیا گیا انہوں نے ڈی ایم ایس کو ریفر کر دیا مگر اسکے باوجود بھی ڈاکٹر نے مریضہ کو چیک نہ کیا

ڈیوٹی پر موجود نرسز نے مریضہ کو طبی امداد فراہم کی جبکہ اس صورت حال کے بارے میں مریضہ کے ورثا نے جب میڈیا کو آگاہ کیا تو ڈاکٹر سیخ پا ہو گئے اور میڈیا کو آگاہ کرنے کے جرم میں مریضہ کو طبعی امداد فراہم کرنے کی بجائے اس کو لاہور ریفر کردیا

مریضہ کے ورثا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں مریضوں کے ساتھ انتھائی ناروا سلوک کیا جاتا ہے طبعی امداد کی بروقت فراہمی تو دور کی بات ڈاکٹرز مریض کو چیک کرنا بھی گوارہ نہیں کرتے جبکہ ان ڈاکٹرز نے اپنے پرائیویٹ ہسپتال کلینک بنا رکھے ہیں ہسپتال میں ڈاکٹرز کے نامناسب رویے سے تنگ آئے مریض ان کے پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں

انھوں وزیراعلی پنجاب مریم نواز، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ناگفتہ بہ صورت حال اور مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک ان کے علاج معالجہ میں غفلت کا نوٹس لیا جائے اور ہماری مریضہ کا علاج نہ کرنے پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے.

Leave a reply