اسلام آباد ہائیکورٹ کی الیکٹرانک میڈیا کوعدالتی کارروائی کی رپورٹ کرنےکی اجازت
اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکٹرانک میڈیا کوعدالتی کارروائی کی رپورٹ کرنےکی اجازت دے دی۔
باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عدالتی کارروائی کی الیکٹرانک میڈیا میں رپورٹنگ پر پابندی کے پیمرا نوٹیفکیشن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن ، پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ اور پی ایف یو جے کی درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کی۔
درخواست گزاروں کی جانب سے ہائیکورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد اورعادل عزیزقاضی عدالت میں پیش ہوئے ، پیمرا کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سنیئر وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں عدالت سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردے۔
بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو مذاکرات کے لیے کوئی خط نہیں لکھا،بیرسٹر …
عدالت نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا سپریم کورٹ فیصلے میں دی گئی گائیڈ لائنز کے مطابق رپورٹنگ کر سکتا ہے،جس پرریاست علی آزاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ اب بے شک جتنی مرضی لمبی تاریخ دے دیں، عدالت نے پیمرا کی جانب سے التوا کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ صحافتی تنظیموں نے عدالتی رپورٹنگ پرپابندی کے پیمرا نوٹیفکیشن کو چیلنج کررکھا ہے-