مزید دیکھیں

مقبول

اوچ شریف: نہر میں شگاف، سینکڑوں ایکڑ فصلیں تباہ

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ...

گوجرانوالہ: فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ڈی جی پریس انفارمیشن سے ملاقات، یادگاری شیلڈ پیش

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) گوجرانوالہ...

پاکستان دشمنی پر پاکستانی قوم کا بھگوڑے عادل راجہ کے منہ پر تھپڑ

پاکستان کا بھگوڑا عادل راجہ بازنہ آیا، پاکستان دشمنی...

بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی

سانگھڑ: وڈیرے کی جانب سے ٹانگ کاٹنے کے ظلم کا شکار اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی۔

باغی ٹی و ی: ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے کہا کہ اونٹ کو گزشتہ روز کراچی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایس ایس پی اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پر 5 افراد کو گرفتار لیا گیا ہے، جن میں سے 2 ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سندھ کے علاقے سانگھڑ میں اپنی زمینوں میں داخل ہونے پر ظالم وڈیرے نے ملازمین کے ہمراہ اونٹ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے سے اس کی ٹانگ کاٹ دیواقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں اونٹ کو بلبلاتے اور روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اونٹ کے مالک نے بھی کٹی ہوئی ٹانگ اٹھاکر پریس کلب سانگھڑ پر شدید احتجاج کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر درمیان ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحیٰ پر مبارکباد

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے متاثرہ اونٹ کے مالک کو دو اونٹ دینے اور پولیس نے اونٹ پر ظلم کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں، اونٹ کی ٹانگ کاٹ کرغریب سے اس کی روزی بھی چھینی گئی، دورہ حیدرآباد کے دوران سانگھڑ کے متاثر شخص کو اونٹ دوں گا، پولیس اصل ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کرے، شہری کو انصاف دیا جائے۔

کینیڈین فوج کیلئے بڑی داڑھی اور ڈریس کوڈ سے متعلق نیا حکم جاری