گوجرانوالہ:صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دورہ

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دورہ،صوبائی وزیر بلدیات کا گوجرانوالہ ڈویژن میں آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور صفائی کی صورتحال پر اطمینان کااظہار

صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نےسنیٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کو مثالی انتظامات کا سارا کریڈٹ جاتا ہے

انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال دو روز میں 300 فیصد زیادہ ویسٹ اٹھایا گیا ہے، سخت گرمی کے باوجود سنیٹری ورکرز محنت و جانفشانی سے کام کررہے ہیں،ورکرز کو شہر و ضلع میں مثالی صفائی اور بروقت آلائشیں اٹھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں

دوسری طرف عیدالاضحی صفائی آپریشن کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے بتایا کہ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، ایم سیز، ضلع کونسل، لوکل گورنمنٹ اور ایم سی جی کا عید الاضحی صفائی آپریشن بلا تعطل جاری،جی ڈبلیو ایم سی نے پہلے روز 2897 ٹن، دوسرے روز 2705 ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئی ہیں

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے بتایا کہ جی ڈبلیو ایم سی نے عید صفائی آپریشن میں اب تک 7 ہزار 543 ٹن سے زائد آلائشیں اور کوڑا کرکٹ ڈمپنگ سائٹ پرمنتقل وڈمپ کیا گیا ہے،

ڈپٹی کمشنر کاکہناتھاکہ گوجرانوالہ اور وزیرآباد میں بھی 10 ہزار ٹن آلائشیں اٹھانے کے بعد ڈمپنگ سائٹس پر منتقل کی گئی ہیں،سی ایم آفس، سپیشل برانچ اور ضلعی کنٹرول روم دیگر ذرائع سے موصول شکایات کا بھی فوری طور پر ازالہ کر دیا گیا ،

عید قرباں کے دوسرے روز جی ڈبلیو ایم سی کی 4 سو سے زائد گاڑیاں، 2482 صفائی عملہ متحرک رہا،

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے کہاکہ گوجرانوالہ میں تحصیلوں اور دیہی علاقوں میں 2000 سے زائد ورکرز گلی محلوں کی سطح پر مصروف عمل ہیں،جی ڈبلیو ایم سی ہیلپ لائن 1139 پر موصول تمام 250 شکایات کا ازالہ کیا گیا

Leave a reply