لاہور: ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،جہلم اور گرد و نواح میں بارش کے ساتھ ژالہ باری نے گرمی کی شدت کو تو کم کردیا لیکن متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

باغی ٹی وی : فیڈرز ٹرپ کرجانے سے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی دوسری جانب سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین اورکمالیہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی آئی جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔

دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ لاہور کا کہنا ہے کہ آج سے ہلکی بارش کا اسپیل آرہا ہے ، بارش سے درجہ حرارت 5 ڈگری کم ہونے کا امکان ہے چیف میٹرولوجسٹ لاہور شاہد عباس نے مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے مون سون بارشیں جون کے آخر سے شروع ہوں گی اور اس دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی، بھارت میں ابھی مون سون کا آغاز نہیں ہوا تاہم بھارت میں پری مون سون کےاثرات پاکستان پربھی پڑتے ہیں۔

دہشت گردوں کو ہتھیاروں کی ترسیل روکنا اقوام متحدہ اور اس کے تمام ارکان …

دوسری جانب موسمیاتی ماہرین نے کراچی میں جولائی کے اوائل سے ہی مون سون بارشوں کے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے 30 جون کو شمالی بحیرہ عرب پر درمیانی شدت کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے، اگر یہ سسٹم بنا تو جولائی کے ابتدائی دنوں میں کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ہوسکتی ہےپاکستان میں مون سون کا آغاز 27 جون سے 4 جولائی کے درمیان ہو سکتا ہے اور رواں سال کراچی سمیت جنوبی سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے تاہم یہ طویل دورانیے کی پیشگوئی ہے جس میں تبدیلی ممکن ہے۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد اوربالائی پنجاب میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گلوکار ملکو کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ …

شام یا رات میں زیریں خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور وسطی و جنوبی پنجاب میں آندھی و جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہےاسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے دوران موسم گرم جبکہ شام یا رات میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، گجرات، گوجرانوالہ، قصور، لاہور، اوکاڑہ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور نارووال میں آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہےرات کو لیہ، بھکر، ڈی جی خان، راجن پور، تونسہ، ملتان، مظفر گڑھ، خانیوال، ساہیوال، بہاولنگر اور بہاولپور میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

جرائم ختم نہیں ہوئے لیکن کرمنلز کو محدود کردیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان، کرم اور کوہاٹ میں آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے شام یارات میں کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام یا رات میں کوئٹہ، زیارت ، ژوب، شیرانی،کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

یہاں ایک دوسرے پرگالم گلوچ ہوتی ہے،ہم چاہتے ہیں احترام ہو،چیف جسٹس

سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم جنوبی، وسطی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں،جھکڑ چلنے کا امکان ہے جبکہ شام یا رات میں سکھر،گھوٹگی، کشمور اورجیکب آباد میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے ، اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

Shares: