چئیرمین بلاول بھٹو مان گئے،وزیراعظم شہباز شریف کو بجٹ کی منظوری میں تعاون کرنےکی یقین دہانی کرادی

0
102
bilawa,shehbaz

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو بجٹ کی منظوری میں تعاون کرنےکی یقین دہانی کرادی، ساتھ ہی وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ بھی کیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے شکوہ کیا کہ حکومت کسی فیصلہ سازی میں ہمیں اعتماد میں نہیں لے رہی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے مختلف منصوبوں میں وفاقی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، رانا ثناء اللّٰہ، عطا تارڑ اور علی پرویز ملک بھی موجود تھے۔بلاول بھٹو بھی وفد کے ہمراہ ملاقات کریں گے، ان کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ، نوید قمر اور شیری رحمان شامل ہیں۔پیپلز پارٹی کا وفد سندھ اور جنوبی پنجاب کے ترقیاتی بجٹ سے متعلق مطالبات وزیر اعظم کے سامنے رکھے گا،
پیپلز پارٹی بجٹ میں مشاورت نہ کرنے پر مسلم لیگ ن کی حکومت سے ناراض ہے،، 12 جون کو بھی بجٹ اجلاس میں بھی بلاول نے شرکت نہیں کی تھی، پیپلز پارٹی کے چند ارکان ہی علامتی طور پر ایوان میں آئے تھے، پیپلز پارٹی اب تک وفاقی کابینہ کا حصہ بھی نہیں بنی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا مسلسل رابطے میں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ نے سلیم مانڈوی والا کو عید سے قبل دو سے زیادہ بار اعتماد میں لیا، وزیر خزانہ پُرامید ہیں کہ پیپلز پارٹی بجٹ منظوری میں حکومت کا ساتھ دے گی۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری وفاقی بجٹ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے، پیپلز پارٹی پی ڈی ایم حکومت میں وعدے پورے نہ ہونے پر بھی شاکی ہے۔ترقیاتی پروگرام میں رکھے گئے فنڈ سندھ کو نہ ملنے کا بھی شکوہ کیا جائے گا اور کابینہ میں پیپلز پارٹی کی شمولیت پر بات کا بھی امکان ہے۔پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بھی بات چیت کا امکان ہے، بلاول بھٹو مختلف اداروں کی نجکاری پر بھی تحفظات رکھتے ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو کو بجٹ پر اعتماد میں لیں گے۔

Leave a reply