تنگوانی:پولیس جوان غلام مصطفیٰ راجپرکی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا
تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصوربلوچ)شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پولیس جوان غلام مصطفیٰ راجپرکی نماز جنازہ ایس آر پی آر آر ایف ہیڈکوارٹر سکھر میں پورے سرکاری اعزاز سے اداکردی گئی۔سندھ پولیس کے بہادر سپوت کو سندھ پولیس کے خصوصی دستے نے سلامی پیش کی۔
نماز جنازہ میں ڈی آئی جی پی سکھر، ایس ایس پی کشمور، ایس ایس پی سکھر، ایس ایس پی خیرپور، ایس ایس پی آر آر ایف اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے افسران، میڈیا نمائندگان، مختلف مکتبہ فکر کے رہنماؤں، سول سوسائٹی عام شہریوں، شہید کے اہلخانہ سمیت بڑی تعداد میں پولیس افسران، جوانان اور رینجرز کے افسران و جوانان نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی ے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے سندھ پولیس کے تمام افسر و جوان سماج دشمن عناصروں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں،ہمیں اپنے شہداء پر ناز ہے،قیام امن کے لیے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ ایس ایس پی کشمور سمیت تمام افسران و شرکاء نے شہید کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔
واضع رہے کہ بڈانی کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کیا تھا جس میں 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے ڈاکوؤں پولیس اہلکاروں کےہتھیار بھی لے گئے تھے
شہید پولیس جوان غلام مصطفیٰ راجپر بھی تھانہ میانی ایٹ بڈانی کی حدود گنڈیر پکٹ میں مردانہ وار مقابلے کے دوران زخمی ہوئے تھے اور انہیں علاج معالجہ کے لیئے حرا ہسپتال سکھر منتقل کیا گیا تھا جہاں زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش فرمائی ہے۔