اسلام آباد میں پاک چین مشاورتی میکانزم اجلاس ، چینی وزیر لیوجیان چاؤ ، اور نائب وزیر اّعظم اسحاق ڈار کا خطاب

0
66
pak chaina

اسلام آباد میں پاک چین مشاورتی میکانزم اجلاس منعقد ہوا جس میں چینی وفد ، نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار، ن لیگ کے وزرا، پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور رہنما نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب میں چینی وزیر لیوجیان چاؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے لیے اندرونی استحکام ضروری ہے، پاکستان اور چین کے اداروں اور سیاسی جماعتوں کو مل کرکام کرنا ہے۔چینی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان معاہدوں سے ترقی کے نئے موقع پیدا ہوں گے لیکن ترقی کے لیے اندرونی استحکام ضروری ہے، سرمایہ کاری کے لیے سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا ہوگا، بہتر سیکیورٹی سے تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔لیوجیان چاؤ نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کے وقت پاکستان نے چین کی بہت مدد کی،چین کے عوام پاکستان کےشکرگزار ہیں۔ہمارے دشمن بہت خطرناک ہے، پاکستان نے چینی سمیت غیرملکیوں کی حفاظت کی، پاکستان نے چینی سمیت غیرملکیوں کی حفاظت کی ہے اور میں جانتا ہوں پاکستان نے سیکیورٹی کے حوالے سے بہت کچھ کیا ہے۔ لیوجان چاؤ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے، ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان جیسا دوست ہمارے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے، پاک چین دوستی کی بنیاد عوامی حمایت کی مرہون منت ہے، میڈیا ، طلبا اور نوجوانوں کے وفود کے تبادلے کے لیے تیار ہیں۔
اس موقع پرنائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاک چین مشاورتی میکانزم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں، سی پیک دو طرفہ تعلقات کا اہم ستون ہے، سی پیک پر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں، وزیراعظم کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، دورہ چین میں مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے، دورہ چین میں وزیر لیو سے مفید ملاقات ہوئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان منفرد دوستانہ تعلقات ہیں، وفود کے تبادلوں سے دونوں اطراف ہم آہنگی پیداہوگی۔ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک پارٹرشپ ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی، سی پیک کے ذریعے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی گئی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں صنعتی پارکس اور خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جائیں گے، تجارت اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے متعدد مواقعوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں عوام کی امنگوں اور خوابوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔

Leave a reply