چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید محترمہ نے عوام کے ساتھ مل کر آمروں کا مقابلہ کیا۔ شہیدبےنظیربھٹوکی71ویں سالگرہ کےموقع پرپاکستان پیپلزپارٹی نےکراچی میں جلسے کااہتمام کیا۔جس سےچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کاخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ کراچی کے عوام کیساتھ منا کر خوشی ہو رہی ہے،لیاری کے عوام بے نظیر بھٹو کے لاڈلے ہیں،شہید بے نظیر بھٹو اسی شہر کراچی میں پیدا ہوئی تھیں،ہمارا کراچی کے ساتھ تعلق بے مثال ہے، بے نظیر بھٹو کا کراچی سے تعلق تاریخ میں لکھا ہوا ہے،شہید بے نظیر بھٹو کو لیاری کے عوام نے کبھی اکیلا نہیں چھوڑا۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ 5سال میں سولر کے منصوبے کو صوبے بھر میں وسیع کریں گے، جو سولر نہیں خرید سکتے انہیں سبسڈی دیں گے ،سندھ میں روزگار کے مواقع پیدا کررہے ہیں،حکومت کوشش کررہی ہے کہ ملک میں معاشی بحران حل ہو،وزیراعظم شہباز شریف کی نیت صاف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے امید ہے کہ وہ پیپلزپارٹی سے کیے وعدہ پورے کرے گی، حکومت کو بجٹ بناتے ہوئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کرنا چاہیے تھی ، اتحادی جماعتوں کے بجٹ پر کچھ تحفظات ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی ٹیم سخت محنت کررہی ہیں ، ملک میں 16سے 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے سندھ اور کراچی کے عوام کو سولر پینل دیں گے،سولر کے حوالے سے ہم اپنا وعدہ پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اس ملک میں نفرت کی سیاست چل رہی ہے ،اسلام آباد میں بیٹھے سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں، ہمیں مل کر ملک کو مسائل سے نکالنا ہوگا، ہم نے عوام کی آواز اٹھانی ہیں اور ان کو حقوق دلانے کی جدوجہد کرنی ہے۔
Shares: