گجرات : قیدی کو ریکارڈنگ ڈیوائس فراہم کرنے پر تین وارڈنز کو نوکری سے معطل کردیا گیا۔

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدی ظہیر الدین بابر نے حوالاتی اکمل حسین کی مدد سے جیل انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کیلئے خود پر تشدد کا سین بنا کر پین نما ریکارڈنگ ڈیوائس کی مدد سے ویڈیو ریکارڈ کی تھی، معاملے کی انکوائری کے بعد جیل وارڈنز محمد نزیر، فرخ امین اور عدنان خان کو قیدی ظہیر الدین کو ریکارڈنگ ڈیوائس فراہم کرنے پر نوکری سے معطل کردیا گیا ہے جبکہ ہیڈ وارڈن اسجد منیر اور گلزار حسین اور اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل بابر اکرم کو بطور ایگزیکٹو انچارج شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل اور سپرٹینڈنٹ جیل سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔

نوڈیرو میں چور نجی کمپنی کا موبائل فون ٹاور اکھاڑ کر لے گئے

آئی جی جیل پنجاب میاں فاروق نزیر کا کہنا ہے کہ اس حرکت پر مذکورہ اسیران کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے جبکہ جیل اہلکاران و افسران کے خلاف تادیبی کاروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے، تمام تر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ذمہ داران کو قرار واقعی سزادی جائے گی، قیدی ظہیر الدین انتہائی شاطر اور سازشی ذہن کا حامل ہے، مذکورہ قیدی اس سے قبل بھی 18 مرتبہ جیل قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر8 مختلف جیلوں سے دوسری جیلوں میں شفٹ کیا جا چکا ہے۔

انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری

Shares: