جنوبی وزیر ستان 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ،ایم این اے زبیر خان وزیر کا جنڈولہ گریڈ سٹیشن میں انٹری

0
45

جنوبی وزیرستان میں 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد ایم این اے زبیر خان وزیر اپنے کارکنوں کے ہمراہ جنڈولہ گریڈ سٹیشن میں داخل ہوگئے، بٹن دبا کر اپر وزیرستان سراروغہ کو بارہ گھنٹے بجلی زبردستی بحال کروادی۔جنوبی وزیرستان میں رکن قومی اسمبلی زبیر خان وزیر کارکنوں کے ہمراہ جنڈولہ گرڈ اسٹیشن میں گھس گئے اور زبردستی اپر وزیرستان سرا روغہ فیڈر کی بجلی بحال کردی۔زبیر خان وزیر کا کہنا ہے کہ ایف آر جنڈولہ اور اپر وزیرستان کی بجلی 12-12 گھنٹے بحال رہے گی، بجلی آن اور آف کرنے کے لیے ان کے اپنے بندے جنڈولہ گرڈ اسٹیشن میں بیٹھے رہیں گے۔سوشل میڈیا پر زبیر وزیر کی جنڈولہ گرڈ اسٹیشن میں داخل ہونے والی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایم این اے جنوبی وزیرستان زبیر خان وزیر اپنے کارکنوں کے ہمراہ جنڈولہ گرڈ سٹیشن میں داخل ہوگئے، بٹن دبا کر اپر وزیرستان سراروغہ کو 12 گھنٹے بجلی کی ترسیل زبردستی شروع کردی۔ایم این اے زبیر وزیر نے مزید کہا کہ آج میں آیا ہوں، جنڈولہ گرڈ اسٹیشن میں کھڑا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی میں نے اپر وزیرستان سراروغہ کے فیڈر کا بٹن دبا کر چالو کردیا، انشااللہ یہ سلسلہ ترتیب وار جاری رہے گا 12 گھنٹے ایف آر جنڈولہ اور 12 گھنٹے اپر وزیرستان کو بجلی سپلائی متواتر جاری رہے گی۔ویڈیو میں انہیں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ایف آر جنڈولہ اور اپر وزیرستان کی بجلی جنڈولہ گرڈ اسٹیشن سے ہے، تاہم ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوگی جبکہ 12 گھنٹے بلا روک ٹوک بجلی چالو ہوگی۔ایم این اے زبیر وزیر نے مزید کہا کہ اس میں کوئی کمی نہیں آئے گی اور باقاعدہ جنڈولہ گرڈ اسٹیشن میں ہمارے بندے بیھٹے ہوں گے۔ویڈیو کے آخر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارکنوں نے ایم این اے زبیر وزیر کے اس اقدام پر خوب تالیاں بجائیں۔

Leave a reply