اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری خورشید احمد کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی ہے
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے آزاد کشمیر کے لاپتہ شہری خورشید احمد کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی،وزارت دفاع کے ڈائریکٹر لیگل عدالت کے سامنے پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت پیش ہوئے اور کہا کہ خواجہ خورشید احمد جاسوسی کے الزام میں ملٹری کی حراست میں ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چلیں بندے کا پتہ تو چل گیا،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ قانون کے مطابق متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتےہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا وہ ملٹری سے ریٹائر ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ جی وہ ملٹری ریٹائرڈ ہیں،درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں ان کے جواب کی کاپی دے دیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ جی بالکل آپ کاپی لے لیں، متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں۔
احمد فرہاد کی بازیابی کیس، گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری
وفاقی حکومت نے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی
اسلام آباد ہائیکورٹ،اٹارنی جنرل کی احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی پر سماعت ملتوی
عدالت کا احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم