بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں نایاب نسل کے چیتے کو اہل علاقہ نے جان سے مار دیا
واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیتے کی لاش پڑی ہے اور کچھ افراد اسلحہ اٹھائے ساتھ بیٹھے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئی کے پہاڑی علاقے میں چرواہوں کو ایک نایاب نسل کا چیتا نظر آیا جس پر انہوں نے اہل علاقہ کو اطلاع دی، اطلاع ملنے پر مقامی افراد اسلحہ لے کر موقع پر پہنچے اورچیتے کا پیچھا کرتے ہوئے اسکے غار تک پہنچے اور گولیاں مار کر اسے قتل کر دیا
چرواہوں کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے سے سوئی کے نواحی علاقے میں چیتا نظر آرہا تھا اور ان کی بھیڑ بکریوں کو بھی نقصان پہنچا جارہا تھا،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے مطابق انتظامیہ کو اس واقعے کی اطلاع سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہی ملی جس کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی گئی اور سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صنم جمالی کہتی ہیں کہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں چیتے کا شکار کردیا گیا یہ چیتے کے شکار کا دوسرا کیس ہے جبکہ بلوچستان میں اب تک 6 کیسز سامنے آئے ہیں لیکن کوئی انکوائری نظر نہیں آرہی۔
https://twitter.com/sana_J2/status/1804959925262766546